منگھوپیر ،ندی سے زنجیروں میں جکڑی لاش برآمد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر نادرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی زنجیروں میں جکڑی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،لاش ندی میں تیرتی ہوئی دعا ہوٹل کے مقام تک آئی،پوسٹ مارٹم کیلئے لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ شناخت کیلئے ڈی این اے کروایا جائے گا۔ مقتول کی شناخت ہونے کے بعد قتل کے محرکات اور وجوہات سامنے آسکیں گی۔