محکمہ اسکول ایجوکیشن،اسٹیویٹا کا مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

 محکمہ اسکول ایجوکیشن،اسٹیویٹا کا مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں اسکل ڈیولپمنٹ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیویٹا)نے مل کر لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کرلیا۔

گزشہ روز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور چیئرمین اسٹیویٹا سلیم رضا جلبانی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کی سطح پر اسکل ڈولپمنٹ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی اہمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، منیجنگ ڈائریکٹر اسٹویٹا منور علی مٹھانی، چیف ایگزیکیوٹو ایڈوائزر فوزیہ خان، ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن عبدالجبار مری، چیف ایڈوائزر جائکا چی ہو اوہاشی، کنسلٹنٹ پریم ساگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سندھ نے ملک میں پہل کرتے ہوئے نان فارمل ایجوکیشن کا نصاب متعارف کروایا ہے ۔اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہاکہ ہمارے ملک میں نوکریوں کے مواقع محدود ہیں، ہنرمندی کے فروغ سے نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں