کراچی یونیورسٹی کے طبی مرکز میں فزیکل تھراپی سینٹرکا افتتاح
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں فزیوتھراپی کے شعبے کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔۔
تاہم اب پاکستان میں بھی فزیوتھراپی کے شعبے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں فزیکل تھراپی سینٹر اور فٹنس جم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزاینڈڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری نے کہا کہ فزیوتھراپی ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف، سوزش، چوٹ اور آپریشن کے بعد اعضا کی بحالی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔