تھانہ کلفٹن میں 8جدید کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا افتتاح

 تھانہ کلفٹن میں 8جدید کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے ) کی جانب سے تھانہ کلفٹن/بوٹ بیسن میں قائم ہونے والے 08 جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔

ایس پی کلفٹن، سی پی کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد سونی ، عامر چوٹانی، ذیشان حبیبب، خرم، عرفان ابوبکر، احمد، عمر بٹ، تیمور مصطفی و دیگر معززین اور پولیس افسران نے شرکت کی۔مراد سونی نے پراجیکٹ کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو آگاہی فراہم کی۔اس موقعے پر کراچی پولیس چیف نے (سی پی کے )کی ٹیم اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا۔پروجیکٹ کو کامیابی سے چلانے میں سی پی کے چیف اور انکی ٹیم کا کردار قابل ستائش ہے ۔کلفٹن کے ایریا میں 8 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے جن میں جدید اے این پی آر ہائی ریزولیوشن کیمرے بھی شامل ہیں یہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناسی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کیمروں کا مقصد ساؤتھ زون میں جرائم کو کنٹرول کرنے اور ملزمان کی گرفتاری بروقت عمل میں لائے جانا ہے ۔تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور انکی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ایس پی کلفٹن اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں