پٹرول پمپ منیجر سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

پٹرول پمپ منیجر سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آبادمیں پٹرول پمپ منیجر سے ڈکیتی کا کیس حل کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مورخہ 28 اکتوبر ناظم آبادکی حدود سروس روڈ فائن سی این جی پمپ کے پاس پٹرول پمپ منیجر سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ چار مسلح ملزمان نے پٹرول پمپ منیجر سے 43 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھینیں اور فرار ہو گئے ، واردات کا مقدمہ 476/24 ڈکیتی کے دفعات میں ناظم اباد تھانے میں درج ہے ۔ناظم آبادپولیس نے تفتیش کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت امیر جان ولد کمداد، لطف علی ولد غلام علی اور نثار احمد ولد شریف کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم پٹرول پمپ کا کیشئر نکلا ،کیشئر نثار نے ملزمان کو فون پر پٹرول پمپ منیجر کے کیش لے جانے سے متعلق معلومات دی تھی۔ پولیس نے لوٹی ہوئی رقم میں سے 4لاکھ روپے برآمد کر لیے جبکہ ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں