انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج میں تاخیر، طلبہ میں بے چینی

 انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج میں تاخیر، طلبہ میں بے چینی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری و نجی جامعات میں بیچلر پروگرام کے داخلوں کے آغاز کے باوجود کراچی میں انٹر میڈیٹ سال دوم کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کامرس ریگولر کے امتحانات کے اختتام کے تقریبا ساڑھے 3 ماہ بعد بھی نتائج کے اجراء میں ناکام ہے جس سے ہزاروں طلبہ کو جامعات میں داخلوں کے سلسلے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

 واضح رہے کہ کئی نجی جامعات کے علاوہ جامعہ کراچی اور اردو یونیورسٹی بی ایس پروگرام کے داخلوں کا آغاز کرچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں