الخدمت کے تحت باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ مکمل ہوگئی ،مجموعی طور پر 2200 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ ہیلتھ اسکریننگ الخدمت اسپتال کورنگی ،اورنگی،نارتھ کراچی ،الخدمت میڈٰکل سینٹر ملیر اور لیاری سمیت دیگر مراکز پرکی گئی۔ ہیلتھ اسکریننگ کے موقع پر بچوں کے ساتھ ان کی مائیں و سرپرست بھی موجود تھے ۔
آخری مرحلے میں قائدین ، سینٹرل اور نارتھ کراچی کلیسٹر کے 500سے زائد بچوں کا معائنہ کیا گیا۔اختتامی مرحلے میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،ڈائریکٹر آرفن کئیر پروگرام یوسف محی الدین،قیم ضلع وسطی سہیل زیدی ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے دورہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بچوں کی آنکھوں ،دانتوں ،ناک ،کان، گلے اوردیگر جنرل امراض کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیں بھی تجویز کیں، بعض بچوں کو آنکھوں اور دانتوں کے حوالے سے علاج بھی تجویز کیا گیا جو الخدمت کی جانب سے مفت کیا جائے گا۔ اس موقع پر نوید علی بیگ نے کہا کہ باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا مقصد ان کی صحت کا خیال رکھنا ہے ،بچوں اوران کی ماؤں کو یہ احساس دلانا ہیں کہ صحت بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں کا ڈاکٹروں نے علاج تجویز کیا ہے الخدمت ان بچوں کا علاج بھی کروائے گی۔ دریں اثنا ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سد صدرالدین نے کہا کہ باہمت بچے ملک کا مستقبل ہیں، الخدمت ان کی گھروں میں کفالت کررہی ہے ۔