چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤ ن فراز حسیب کاڈاکخانہ لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ،ا س موقع پر کوآرڈی نیٹر صغیر احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیا قت حسین، دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 فراز حسیب نے میٹرنٹی ہوم اور ڈسپنسری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے ڈسپنسری کی انتظامیہ اور بالخصوص چوکیداروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے سر انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں