معاہداتی اساتذہ کی بھرتیاں ناقابل قبول ،ایم کیوایم

معاہداتی اساتذہ کی بھرتیاں ناقابل قبول ،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور فپواسا کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے سندھ حکومت کی جانب سے مستقل اساتذہ کی جگہ معاہداتی اساتذہ کی بھرتیاں ناقابل قبول ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت بند کی جائے سندھ حکومت اب جامعات کو بھی بلدیاتی اداروں کی طرح اپنے رحم و کرم پر رکھنا چاہتی ہے ، ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ جامعات کی خودمختاری کیلئے واضح پالیسی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں