گورنر سے زیرتربیت افسران کی ملاقات
کراچی(آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو کسی حکومتی وسائل کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔
اور گورنر ہاو -BFس میں جاری گورنر انیشیٹیوز اس کی عملی مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس سروسز آف پاکستان کے 51 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 27 ویں انیشل کمانڈ کورس کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تربیتی پروگرامز افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان افسران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔