سڑکوں کی استرکاری کے کام تیز کر نے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین اور شہید ملت روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر صفائی نظام بہتر بنانے ۔۔
فٹ پاتھوں، سڑکوں ،سروس روڈز اور میڈینز کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔کے ڈی اے بلدیہ عظمی ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران نے اپنی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ۔ اجلاس میں شہری سہولتوں کی فراہمی،فٹ ہاتھوں اور سڑکوں پر پیچ ورک کے کاموں کی رفتار تیز کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کریں ۔اجلاس میں تمام اداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق پا تھوں ،سڑکوں اور سروس روڈز کی فہرست پیش کی گئی اور مطلوبہ مرمت اور پیوند کاری سے متعلق کاموں کی نشاندہی کی گئی ۔فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادارے اگلے اجلاس میں جن مقامات اور کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی بہتری اور کارکردگی کی رپورٹ تصاویرکے ساتھ پوائنٹ ٹو پوائنٹ پیش کریں گے ۔ شاہراہ فیصل بیوٹیفکیشن منصوبہ پر کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ ڈی اے نے بتایا کہ ائر پورٹ سے شاہراہ فیصل پر دیوار کی تعمیر مکمل ہوچکی ، میورلز کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔