ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں گھوم رہی ہے ،منعم ظفر

ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں گھوم رہی ہے ،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سن لیں کہ جامعات کی خود مختاری پر حملہ۔۔۔

کراچی اور سندھ کی دیگر یونیورسٹیز کے طلبہ میں دہرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں۔8دسمبر کو کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد ہورہا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ 12886طلبہ کے لیے کراچی میں مراکز بڑھائے جائیں، اس کے لیے ایکسپو سینٹر کا استعمال کیا جائے ،اس سال اور گزشتہ سال جو لوگ بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر لیک کرنے میں شامل تھے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی،فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمی اسٹاف ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سرپرستی میں شہرمیں کھلے عام گھوم رہے ہیں،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو اپنا نام تبدیل کر کے ٹینکر کارپوریشن رکھ لینا چاہیے ،گزشتہ 2ماہ میں نیپا، صفورا،ماڈل ٹاؤن،کورنگی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں ڈمپر اور ٹینکر کے ذریعے سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کے درجنوں واقعات رونما ہوئے ہیں۔سندھ حکومت بتائے کہ کیا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔انہوں نے کہا کہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب سن لیں کہ کراچی کے تاجر شہر کے انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کرنے اور سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ غلط نہیں کررہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں