ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو اور متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ لیاری اور ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ٹریفک کیلئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات اوردیگر شہری مسائل کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے برنس روڈ، اردو بازار، لی مارکیٹ ،جو نا مارکیٹ ، پان منڈی نیپئر روڈ ،شاہ ولی اللہ روڈ ،دریا باد ماری پور روڈ اور لیاری کے دیگر علاقوں کا دورہ کر کے سافٹ اینکر و چمنٹ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی حالت کا جائزہ لیااور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں۔ فٹ پاتھوں اور سٹرکوں پر قائم کچراکنڈیوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں پر مسلسل صفائی کی ضرورت ہے ، اس سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے ۔کمشنر نے اردو بازار اور برنس روڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے اطراف تجاوزات اور صفائی کی نا قص صورتحال کی نشاندہی کی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایت کی وہ متعلقہ سالڈ ویسٹ ،مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مضبوط رابطہ اور تعاون سے کچرا کنڈیوں کی حالت بہتر بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں