سندھ کی ثقافت کا پیغام امن، محبت اور بھائی چارہ ،ڈاکٹر عبدالرحمان جسکانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی ثقافت کا پیغام امن، محبت اور بھائی چارہ ہے جس پر نوجوان نسل عمل کر کے نہ صرف سندھ اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔
ان خیا لات کا اظہار گرین ایجوکیشن سسٹم گلشن حدید کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمان جسکانی نے گرین اسکول کی جانب سے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوژ پیش کر کے بھرپور داد حاصل کی۔ تقریب کے دوران طلبہ نے پاکستان کے پانچوں صوبوں کی تہزیب اور کلچر کو بھی اجاگر کیا۔ تقریب میں گرین اسکول سسٹم کے ڈاریکٹر فرید احمد، گرین اسکول سسٹم کی پرنسپل میڈم حنا چودھری نے بھی شرکت کی۔