زمین لینڈ مافیا کے حوالے کرنے نہیں دیں گے ،حبیب اللہ جوکھیو
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سومار گوٹھ کے رہائشی اور پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر حبیب اللہ جوکھیو نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتال کے قریب 25 ایکڑ زمین پر سرعام قبضہ کیا جا رہا ہے۔۔
لیکن ملیر کے ادارے ہماری سننے کے لیے تیار نہیں ہے ۔یہ زمین گوٹھ کی آسائش کے لیے رکھی گئی تھی لیکن اس زمین پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میری 30 سالہ زمین بھی موجود ہے جس کے تمام کاغذات میں نے انتظامیہ کو دکھائے ہیں لیکن اس زمین پر بھی لینڈ مافیا قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو عدالت میں لے کر جائیں گے اور زمین لینڈ مافیا کے حوالے کرنے نہیں دیں گے ۔