عالمی اردو کانفرنس میں اسلوبِ غزل کے عنوان پر سیشن
کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز پہلا سیشن ممتاز شاعر افتخار عارف کی زیر صدارت ‘‘اسلوب غزل’’ کے موضوع پر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔۔۔I
نظامت کے فرائض خالد معین نے انجام دیئے جبکہ شرکائے گفتگو میں اشفاق حسین، فراست رضوی، ضیائالحسن، جاوید صبا، احمد مبارک اور عنبرین حسیب عنبر شامل تھے ، افتخار عارف نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزل سمیت ادب کی کوئی بھی صنف جغرافیائی حد کی پابند نہیں ہے۔