ترقیاتی کاموں کیلئے 4.8 ارب روپے کی اسکیمیں منظور کرلی گئیں، میئر

ترقیاتی کاموں کیلئے 4.8 ارب روپے کی اسکیمیں منظور کرلی گئیں، میئر

کراچی(آئی این پی)کراچی کی یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4.8 ارب روپے کی اسکیمیں منظور کرلی گئیں، ہر یونین کونسل میں دو، دو کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

 میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر یوسی کو5 لاکھ کی جگہ 12لاکھ روپے دینا شروع کئے ہیں تاکہ گلی محلوں کے کام کئے جاسکیں، اس شہر میں اگر ایک پتھر بھی لگ رہا ہے تو پیپلزپارٹی لگا رہی ہے ، ہم کام کر رہے ہیں، عوام ان کاموں کو اپنائیں، سب سے بڑا مسئلہ شہر کا تاثر بہتر بنانا ہے کہ یہاں کوئی خرابی نہیں۔ وہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی قائد کرم اللہ وقاصی، نائب پارلیمانی قائد دل محمد اور یوسی چیئرمینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میئر کراچی نے کہا کہ یوسیز کے لئے 240 اسکیمیں منظور کرائی ہیں، آپ لوگوں کی مدد سے کام کریں گے ، کسی کے پریشر میں آنے کی ضرورت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں