ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن کے جوائنٹ آرگنائزر کو صدمہ

ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن کے جوائنٹ آرگنائزر کو صدمہ

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کورنگی ٹاؤن کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر راشد حسین غوری، کی صاحبزادی کی نماز جنازہ اور تدفین میں مرکزی رہنما وحق پرست رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف خان۔۔

 مرکزی رہنما زاہد منصوری، سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر صدیقی، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ممبر سہیل سلطان،نعیم خان، کورنگی ٹان کے ٹان آرگنائزر ساجد راجپوت، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر امجد خان، واراکین ٹاؤن کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔راشد غوری سے ان کی بیٹی کے انتقال اور ان کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی،محمد اشفاق چشتی میواتی نے بھی راشدغوری سے ان کی بیٹی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت،مرحومہ کی مغفرت ، درجات بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعاکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں