کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات دیدیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی حسن نقوی کی صدارت میں انسدادِ تجاوزات کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔۔
اجلاس میں ساتوں اضلاع میں تجاوزات کے حوالے سے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران کمشنر کراچی نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے احکامات دئیے ، ان کا کہنا تھا شہر میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کی صورتحال خراب ہو رہی ہے کراچی کے ساتوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات کے لیے فیلڈ میں بھیجا جائے، تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کرو ں گا۔