ملیرمیں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ،ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ملیر سٹی پولیس نے گھر میں قائم گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 12 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا،1000 سے زائد مین پوڑی کے پیکٹ،بھاری مقدار میں تمباکو، 14 کلو چھالیہ، پیکنگ اور۔۔۔
گٹکے ماوے میں استعمال ہونے والی اشیاء برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں گٹکا،ماوا،چھالیہ اور دیگر اشیاء اور مشینری برأٓمد کرلی اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف خفیہ جگہوں پر فروخت کرتے ہیں۔