سیاسی شخصیات کی مداخلت سب سوائل لائسنس میں رکاوٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کی موجودہ انتظامیہ نے سائٹ ایریا میں موجود پانی مافیا کو نکیل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیکورٹی ادارے اور۔۔۔
تاجر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد سب سوائل لائسنس جاری کرکے ان کو زیر زمین پانی استعمال اور اس کا کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت نہ صرف واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہوتا اور تو اور پانی کی چوری بھی بند ہوجاتی لیکن با اثر سیاسی شخصیات کی مداخلت کے سبب یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہوسکی ،کچھ سب سوائل کے لائنس جاری بھی کئے گئے لیکن پھر وہ اچانک منسوخ کردیے گئے اور اب طاقتور پانی مافیا سائٹ ایریا میں کھلے عام چوری کا پانی فروخت کرنے کا دھندا کررہا ہے ۔