پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان ذاتی مچلکوں پررہا

پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان ذاتی مچلکوں پررہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے ناظم آباد میں پولیو ورکر سے بدتمیزی اور گھر میں بند کرنے کے مقدمے میں دو ملزمان کو ذاتی مچلکوں کے عوض رہا کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور گھر میں بند کرنے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے خاتون پولیو ورکر کو زبردستی گھر میں بند کیا، ملزمان کا سی آر او کروانا مقصود ہے جبکہ مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنی ہے لہٰذا ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں