ائرپورٹ خودکش دھماکہ کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے ائرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس میں گرفتاری ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں سی ٹی ڈی حکام نے ائرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں گرفتار ملزم سلیم کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم خودکش حملہ آور دہشت گرد کا سہولت کار ہے ، دہشت گردوں کو ملنے والی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی، ملزم سے تفتیش کرنی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے ملزم سلیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈپر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا۔