نارتھ ناظم آباد جم خانہ کے انتخابات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل
کراچی(آئی این پی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد جم خانہ کے انتخابات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 30 روز کے اندر انتخابات کرائے گی اور اس دوران روز مرہ کے امور کو دیکھے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ایس ایس پی اور سینئر ڈائریکٹر ثقافت و کھیل کے ایم سی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔