ادارے اورشہری درخت لگائیں اور حفاظت کریں،کمشنر

ادارے اورشہری درخت لگائیں اور حفاظت کریں،کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو ماحولیا تی چیلنجز کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے اداروں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ درخت لگائیں۔۔

اور درختوں کی حفاظت کریں ۔وہ پیر کو نیپا کے دفتر میں انسٹی ٹیوٹ آف ہولیسٹک بحالی اور شمولیت کے بچوں کی جانب سے نیپا کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سیف الرحمان اور انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او رزاق پردیسی بھی موجود تھے کمشنر نے کہا کہ شجر کاری کی کوششیں کامیاب کر نے کے لئے ضروری ہے جو پودے لگائے جائیں ان کی حفاظت بھی کی جائے ، پودے لگانے کے بعد ان کی حفاظت کرنے کے لئے مسلسل نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ کی مون سون شجرکاری مہم میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ان کی نگہداشت کے لئے خصوصی ہدایت دی گئی ہیں۔کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے بڑے ہوں انھوں نے کہا کہ مارچ تک کراچی انتظامیہ شجرکاری مہم زیادہ بھرپور طور پر مربوط طور پر مہم شروع کرے گی محکمہ جنگلات دیگر سرکاری ادارے غیر سرکاری تنظیموں بنکوں کی انتظامیہ اور دیگر غیر سرکاری ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں