وفاقی محتسب:سیپکو،ایس ایس جی سی صارفین کی شکایات کاازالہ

وفاقی محتسب:سیپکو،ایس ایس جی سی صارفین کی شکایات کاازالہ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب سکھر کے ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو اور سوئی سدرن گیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لیے لاڑکانہ میں سماعت کی۔۔۔

 جس میں سیپکو کے خلاف موصول ہونے والی 50 درخواستوں میں سے 35 میں فیصلہ کیا گیا، 13 درخواستوں میں تاریخ دی گئی، جبکہ 2 درخواستیں نیپرا کو بھجوا دی گئیں۔ سوئی سدرن گیس کے خلاف موصول ہونے والی 35 درخواستوں میں سے 32 کا فیصلہ کیا گیا اور 3 درخواستیں اوگرا کو بھیج دی گئیں۔ اس موقع پر سیپکو کے ریونیو آفیسر سہیل احمد کھاوڑ، اعجاز علی اور ایس ایس جی سی ایل کے ڈپٹی منیجر بلنگز سعید احمد کوریجو نے شرکت کی اور ہر شکایت کنندہ کی بات تحمل کے ساتھ سنی اور شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔ ریجنل ہیڈ نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایسے مسائل کے حل کے لیے موثر اندرونی میکانزم قائم کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اداروں نے فوری طور پر عوامی شکایات کا ازالہ نہ کیا تو وفاقی محتسب کا دفتر مداخلت کرنے پر مجبور ہوجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں