مہاجر25دسمبر کو یوم ثقافت بھرپور انداز سے منائیں، سلیم حیدر
کراچی (این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ بھر کے مہاجر عوام خاص طورپر طلباء ، دانشوروں ، شعراء ، سیاسی و سماجی رہنماؤں ، تاجروں ، وکلاء، ڈاکٹرز اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والے مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ۔۔۔
وہ 25دسمبر کو مہاجر ثقافت کا دن بھرپور انداز سے منائیں ، اس دن کی مناسبت سے اپنے علاقوں، گلی، محلوں، بازاروں میں تقریبات کا اہتمام کریں ، اپنے اہل خانہ کو ان تقریبات میں شریک کریں اور خاص طورپر نوجوانوں کو ترغیب دیں کہ وہ مہاجر ثقافت کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہاکہ دیہاتی ثقافت کو سرکاری سطح پر آگے لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد مہاجروں کو ذہنی طورپر ثقافتی لحاظ سے غلام بنانا ہے۔