جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے ،شاداب رضا

جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے۔۔۔

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کے مواقع فراہم کئے جائیں ،دین اسلام امن ومحبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر علما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علما کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی، پاکستان سنی تحریک دہشتگردی ،کرپشن اور غربت سے ملک کو نجات دلانا چاہتی ہے ،حکومت میں موجود طالع آزما عوام کی مسائل حل کرنے کی بجائے کرپشن چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ہوئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں