گرومندر تا نمائش شاہراہوں کے دونوں ٹریکس بند،ٹریفک جام
کراچی(این این آئی)شہرقائد کی مرکزی شاہراہ کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے ۔
گرومندر سے نمائش آنے جانے والی دونوں شاہراہوں کو گاڑیوں کیلئے بند کیا گیا ہے ، احتجاج کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔گرومندر، پیپلز چورنگی، جمشیدروڈ اور جیل چورنگی پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ، شہید ملت روڈ، سولجر بازار، یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے ۔