محکمہ تعلیم میں پلاننگ کا فقدان، سندھ میں سیشن سیمسٹر بن گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے سبب تعلیمی سال 2024/25 کا سیشن سیمسٹر میں تبدیل ہوگیا ۔
یہ واحد سیشن ہے جس میں تدریس بمشکل ساڑھے 6 ماہ جاری رہ سکے گی جس کے بعد طلبہ امتحانات میں چلے جائیں گے جبکہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ اپنے سالانہ امتحانات تک reduce syllabus کے ساتھ دیں گے کیونکہ روان سیشن کو آفیشل طور پر کم از کم ساڑھے تین ماہ تک کم کیا گیا ہے ۔شارٹ سلیبس سے انٹر کرنے والے طلبہ آئندہ برس ایم ڈی کیٹ، این ای ڈی اور جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کے رجحان ٹیسٹ میں پورے سلیبس سے ٹیسٹ دیں گے ۔