شہرکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا ،میئر میر پور خاص

 شہرکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا ،میئر میر پور خاص

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) تاجر برادری معاشرے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، ہمیں بھی اپنے شہر کے تاجروں کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی و خوشحالی اور بلدیاتی سہولیات کے لیے خصوصی توجہ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

میئر میرپورخاص عبد الرؤف غوری کا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص کے مرکزی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تاجر شہر کے اسٹیک ہولڈر ہیں اور شہر کی ترقی میں اہم کردار کرتے ہیں ، کارپوریشن میرپورخاص شہر کے تاجروں کو اپنا بھائی سمجھتی ہے ، شہر میں بلدیاتی سہولیات میں ایک بڑا حصہ تاجروں کا ہے جس کے لیے تمام تاجروں کو ساتھ ملا کر ترقیاتی کاموں میں ان سے مشاورت کی جاتی ہے ۔تاجروں کے مسائل اور فوری حل کے لیے انہیں ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں