ناصرشاہ اور وقار مہدی سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مہدی سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عالم دین اور نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جس میں کچھ بچے 18 سال سے کم عمر بھی ہیں اور کچھ بچے معذور ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں ،پولیس کی جانب سے ملیر 15 پر فائرنگ سے دو نوجوان شبیہ حیدر اور علی رضا شہید ہو گئے۔