سول انجینئر راہول کمار کے قتل کا ملزم گرفتار

سول انجینئر راہول کمار  کے قتل کا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں گزشتہ ماہ ہندو سول انجینئر راہول کمار کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر موڑ کے قریب بلاک19 کے رہائشی فلیٹ لاکھانی اپارٹمنٹ امام بارگاہ والی گلی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 35سالہ راہول کمار تلریجا ولد راج کمار کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا، سول انجینئر راہول کمار کے قاتل ملزم شنک شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم مقتول کی اہلیہ کا کزن ہے ۔مقتول سول انجینئر تھا اور کنٹریکٹ پر کام کرتا تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ شکار پور سے تھا۔۔پولیس کے مطابق مقتول راہول کمار کو تیز دھار آلے ذبح کیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں