مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن،ملزم گرفتار

 مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث گینگ کے خلاف پولیس کا آپریشن، ایک ملزم پکڑا گیا دوسرا فرار ہوگیا ۔۔

لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی گینگ سے متعلق حساس ادارے کی جانب سے کیماڑی پولیس کو رپورٹ ارسال کی گئی تھی۔ ضلع جنوبی پولیس کے مطابق ڈاکس پولیس اسٹے شن کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش سعید عرف چھوٹو پانچ کلو منشیات سمیت پکڑا گیا۔ چھاپے کے دوران مچھر کالونی کا بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد خان فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں