سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار سے منشیات فروش پکڑے گئے

سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار سے منشیات فروش پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں چرس اور آئس کی فروخت میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ، منشیات اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔

 ضلع غربی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران آئس کی فروخت میں ملوث عالم عبداللہ کو گرفتار کیا ملزم سے آئس ، موبائل فون اور منشیات کی فروخت کے ذریعے حاصل ہونے والی نقدی برآمد کی۔ گلشن معمار پولیس نے منشیات کی فروخت میں ملوث فرشاد ناظم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور فروخت کے ذریعے حاصل ہونے والی ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں