گھریلو حالات سے پریشان شخص کی خودکشی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں 2 بچوں کے باپ نے بیماری اور گھریلو حالات سے تنگ آکرزیر زمین پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی تارا چند روڈ گلی نمبر 7 میں واقع ایک گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی،ایس ایچ او مٹھل شر کے مطابق موقع پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا،اورموقع سے شواہد اکٹھے کیے گئے ،لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او کے مطابق متوفی نے بیماری اور گھریلو حالت سے تنگ آکر زیر زمین پانی کے ٹینک میں خود کود گیااور پانی میں ڈوب کر دم گھنٹے کے نتیجے میں جان سے گیا۔ متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان رہتا تھا۔