پاک کالونی کے مکینوں کا بجلی اور پانی کی عدم فراہم پر احتجاج

پاک کالونی کے مکینوں کا بجلی اور پانی کی عدم فراہم پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی کے قریب مکینوں کا بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، بینظیر پارک کے قریب بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔۔

 پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق بڑا بورڈ سے جہانگیر آباد تک کا علاقہ شدید ٹریفک کے دباؤ میں رہا احتجاج کے باعث گارڈن لیاری انٹر چینج سے بڑا بورڈ تک سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جہانگیر آباد کی رہائشی آبادیوں سے ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جاتا رہا۔ ہیڈ محرر پاک کالونی اے ایس آئی عارف خان کے مطابق اطلاع ملنے پر پاک کالونی پولیس نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انتظامیہ کی جانب سے  یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں