مہران ہائی وے پر سیکڑوں کی تعداد میں ٹھیلے اور پتھارے ہٹا دیے گئے

مہران ہائی وے پر سیکڑوں کی تعداد میں ٹھیلے اور پتھارے ہٹا دیے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ملیر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں مہران ہائی وے پر سیکڑوں کی تعداد میں ٹھیلے اور پتھارے ہٹا دیے گئے ۔

 آپریشن میں ہائی وے کے اوپر تعمیر کی گئی ناجائز تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کی سربراہی میں محکمہ ریونیو ،اینٹی انکروچمنٹ فورس اور علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے ٹاؤن میونسپل کے مشینری کے ہمراہ مہران ہائی وے پر ناجائز تجاوزات تھیلوں اور پتھاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اور سیکڑوں کی تعداد میں ٹھیلے اور پتھارے سڑک سے ہٹا دیے ،اس دوران کئی تھیلے پتھارے ضبط کر لیے گئے جبکہ مہران ہائی وے پر شاہراہ کے کنارے بنائی گئی ناجائز تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مرکز شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدو رفت کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا ۔مرکزی شاہراہوں پر دوبارہ تجاوزات پر ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں