15پولیس اسٹیشنز کے ہیڈ محررز کوہٹادیا گیا

15پولیس اسٹیشنز کے ہیڈ محررز کوہٹادیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نامکمل کورسز یافتہ15 ہیڈ محررز کو عہدوں سے ہٹادیا۔ اس ضمن میں پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کردیا،ہیڈمحررز کوکراچی پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے 15 پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ محررز کو عہدوں سے ہٹایاگیا ہے ۔ کراچی پولیس آفس کے مطابق ڈراونگ اینڈ ڈسٹریبوشن کورسز مکمل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاگیاتھا کراچی پولیس چیف کے حکم نامے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 15ہیڈ محررز کو عہدوں سے ہٹایاگیا ہے۔ ہیڈمحررز میں گلشن اقبال اے ایس آئی اشرف، ہیڈ محرر بلدیہ سید علی عمران، ہیڈ محرر ملیر سٹی اے ایس آئی راؤ فاروق، ہیڈ محرر عزیز آباد اے ایس آئی عمران شبیر، ہیڈ محرر کورنگی صنعتی ایریا اے ایس آئی محمد انور، ہیڈ محرر جمشید کوارٹرزراحیل، ہیڈ محرر شارع فیصل وسیم عباس، ہیڈ محرر سہراب گوٹھ ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان،ہیڈ محرر ایئرپورٹ ہیڈ کانسٹیبل ملک ظہیر، ہیڈ محررفیروز آبادہیڈ کانسٹیبل ساجد، ہیڈ محرر شاہ لطیف ٹاؤن ہیڈ کانسٹیبل حنیف،ہیڈ محرر میمن گوٹھ ہیڈ کانسٹیبل رانا آصف، ہیڈ محرر گلستان جوہر ہیڈ کانسٹیبل ملک حیات، ہیڈ محرر ماڈل کالونی ہیڈ کانسٹیبل عمر الرحما ن ،ہیڈ محرر پاکستان بازار عمیر درانی شامل ہیں۔تمام کو ڈسٹرکٹ سے کلوز کرکے کراچی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت ملی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں