پروفیسر بدرالدجا خان انتقال کر گئے ،نماز جنازہ آج ہوگی
کراچی (سٹی ڈیسک) پروفیسر بدرالدجا خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ آج (10جنوری)نمازِ جمعہ کے بعد مسجدِ زلیخا، روفی لیک ڈرائیو، گلستانِ جوہر بلاک 18 میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے ،پروفیسر بدرالدجا خان ایک عظیم عالم، سائنسدان ، استاد اور کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں فزکس، ریاضی، اردو اور اسلامی ادب شامل ہیں۔پروفیسرنے اپنی زندگی مختلف اداروں میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ ، ایف سی پی ایس، ڈی ایم آر ڈی اور دیگر پروگرامز کے لیے تدریس کیلئے وقف کر دی۔