کراچی پولیس چیف کا زیر تعمیر ماڈل تھانوں کادورہ،کام کاجائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ویسٹ زون کے ماڈل پولیس اسٹیشن نارتھ ناظم آباد اور ایسٹ زون کے تھانہ گڈاپ و تھانہ شاہراہ فیصل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی کو زیر تعمیر تھانوں کی تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی نے تینوں تھانوں کی عمارتوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد پولیس و عوام میں بہتر تعلقات قائم کرنا ہے۔