ووٹر مخلص امیدواروں کو منتخب کریں،مونس عزیز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلعی الیکشن کمشنر ملیر سکندر علی چنڑ کی زیر صدارت ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز کرسٹوفر کالج ملیر کینٹ مونس عزیز عشرت نے الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں، ووٹ کے اندراج کی اہمیت اور استعمال کے متعلق خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط اور برقرار رکھنے کیلئے ووٹ کا استعمال بہت ضروری ہے ، ووٹ ایک امانت ہے جس کو اس کے حقدار امیدوار کو دینا چاہئے ہمیشہ ایسے امیدوار منتخب کریں جو عوام سے مخلص ہوں ،ان کے بنیادی مسائل حل کریں اور انہیں ایوانوں تک پہنچائیں ۔