شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا گیا۔

 تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، مزید گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 2 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے ۔ ان ملزمان کو مدعی مقدمہ نے شناخت کیاہے ۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید ریکوری کرنی ہے ، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا ہے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکارمحمد عمر، کانسٹبل علی سجاد نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ارسلان نامی شخص کو اغوا کیا۔ ملزم کانسٹبل علی سجاد سی پیک کی سکیورٹی پر مامور تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں