پی او ایس کی خلاف ورزی پرسپر اسٹور سربمہر
کراچی(کامرس رپورٹر)۔ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی ایچ اے میں ایک سپر اسٹور کو سیل کردیا۔ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اپنی انتظامی حدود زون 2 ڈی ایچ اے میں ایک سپر اسٹور کو سیل کیا ہے ۔
یہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے رول(24) 33 کی تحت پی او ایس انوائسنگ سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی ہے ۔