سکھر بیراج:نہروں کی بھل صفائی، پانی کی سپلائی بند، گیٹ کھول دئیے گئے

سکھر بیراج:نہروں کی بھل صفائی، پانی کی سپلائی بند، گیٹ کھول دئیے گئے

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر بیراج اور نہروں کی بھل صفائی کا عمل جاری، نہروں میں پانی کی سپلائی بند، گیٹ بھی کھول دئیے گئے ۔۔

مٹی نکالنے سمیت رنگ و روغن کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایری گیشن کی جانب سے سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی 7 نہروں ناراکینال، ایسٹ کینال ، ویسٹ کینال ، روہڑی کینال، کھیرتھر کینال ودیگر کی سالانہ بھل صفائی کے کام کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ ایری گیشن کی جانب سے سکھر بیراج کے گیٹ کھول کر بیراج سے نہروں میں پانی کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے ۔ سکھر بیراج کے کنٹرول روم کے انچارج عبدالعزیز سو مرو کے مطابق بھل صفائی کا کام ہرسال چھ جنوری سے شروع کیا جا تا ہے اور پندرہ دن تک جاری رہتا ہے جس کے دوران نہ صرف نہروں سے مٹی نکالی جا تی ہے بلکہ سکھر بیراج کے گیٹوں کو بھی کھول دیا جا تا ہے اور ان کی رنگ و روغن کرنے کے علاوہ مرمت وغیرہ کا کام بھی کیا جا تا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں