فپواسا کی اپیل پر سرکاری جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)سندھ شاخ کی اپیل پر سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔
فپواسا کے رہنماؤں نے تمام جامعات کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ، رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام اساتذہ سے درخواست کرتے ہیں کہ جمعہ کو بھی اسی اتحاد کے ساتھ احتجاج جاری رکھیں تاکہ حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لے۔