اغوا کے بعد قتل ہونے والے صارم سے زیادتی کی تصدیق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے ۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے صارم سے زیادتی کی تصدیق کردی۔
انکا کہنا تھا کہ بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے ، اب تک کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے سے زیادتی ہوئی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔انکا کہنا تھا کہ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے ، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔ قبل ازیں رات گئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے رہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق زیرحراست افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں پولیس حکام کے ہمراہ سی پی ایل سی اوردیگرحکام بھی وجود تھے ۔ سرچ آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی آپریشن کے دوران رہائشی پروجیٹ کے بند فلیٹوں کودوبارہ سرچ کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک بند فلیٹ سے ایک چادربھی اٹھائی گئی ہے جسے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا، بند فلیٹ سے دیگرنمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کے ڈی این اے اور مفوی کمسن صارم کے نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے آج جامعہ کراچی کی فارنزک لیباٹری بھجوائے جائیں گے ۔