معروف آرٹسٹ مشکور رضا انتقال کر گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف آرٹسٹ مشکور رضا 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ مشکور رضا کی نماز جنازہ مسجد جامع القرآن میں ادا کی گئی، جبکہ ان کی تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں ہوئی۔
نماز جنازہ اور تدفین میں آرٹسٹ برادری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔آرٹسٹ مشکور رضا گردوں کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے ۔ وہ 1950 میں پیدا ہوئے ۔ پاکستان ہجرت کے بعد انہوں نے چار سالہ آرٹ ڈپلومہ مکمل کیا، جہاں انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔2007 میں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments