گلشن حدید میں بدامنی کے خلاف جے یوآئی کی ریلی

گلشن حدید میں بدامنی کے خلاف جے یوآئی کی ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے بدامنی کے خلاف گلشن حدید اللہ چورنگی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقیوم صدیقی، قاری حمداللہ حقانی، مولانا صبغت اللہ لاکھو اور دیگر نے کہا کہ گلشن حدید، پپری اور گھگھر پھاٹک میں بدامنی بڑھ گئی ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گھگھر پھاٹک اور گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں عام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ بدامنی پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے سخت احتجاج کیاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں