ماہ صیام میں گیس لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری

ماہ صیام میں گیس لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری

کراچی( کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان صارفین کیلئے ماہ صیام میں گیس کے اوقات کار کا اعلانیہ جاری کردیا ہے۔۔

 کمپنی نے موقف اپنایا کہ سالانہ گیس ذخائر میں دس فیصد کمی کا سامنا ہے جسکے باعث گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے اسی تناظر میں ماہ صیام میں گیس فراہمی ساڑھے گیارہ گھنٹے تعطل کا شکار رہے گی سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ماہ صیام میں گیس کی دستیابی دوپہر ساڑھے تین بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی اسکے بعد گیس فراہمی کو دوبارہ سحری کے اوقات میں تین بجے سے صبح نو بجے تک بحال کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں